ضلع لودہراں کے شہر  کہروڑپکا میں قائم ریسکیو آفس میں پچھلے دنوں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس منعقد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ساجد عطاری نے اسٹیشن انچارج ریسکیو آفیسر محمد ارشد سمیت دیگر جوانوں کی تربیت کی۔

معلومات کے مطابق کورس کے آخری دن شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژنل ذمہ دار فدا علی عطاری نے بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ ڈویژنل ذمہ دار نے کورس منعقد کرنے پر افسران اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی نیز شرکا کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)