شعبہ رابطہ برائے دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز کوئٹہ میں موجود  اسپیشل برانچ کے ہیڈ آفس کاشیڈول رہا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل برانچ کے ہیڈ کواٹر میں اسٹیبلشمنٹ برانچ اور جنرل برانچ سمیت دیگر برانچز کا وزٹ کیا نیز مختلف امور افسران سے مشاورت کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے S.S.P سیکورٹی سردار حسن موسی خیل سے ملاقات کرتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)