دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں SP نسیم حیات (اسپیشل برانچ سندھ) سے اُن دفتر میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ رابطہ برائے شخصیات حافظ قربان رضا عطاری اور کراچی سطح کے ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری نے SP نسیم حیات سے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں ذمہ داران کی جانب سے SP کو مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ کنزالعرفان فی ترجمۃالقراٰنتحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں کاروباری شخصیات کی سفرِ مدینہ سےپہلے  دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شخصیات کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شخصیات کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے آداب کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے یوسی 7 گلشن اقبال ٹاؤن میں سکندر بلوچ سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے انکو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کے ساتھ ہفتہ کی رات کو ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزٹ کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔

اس ملاقات میں یوسی 7 گلشن اقبال کے نگران و امام ستارہ مسجد رضا عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات گلشن اقبال ٹاؤن ذمہ دار نور بابا عطاری ہمراہ تھے۔(رپورٹ :محمد ذکی عطاری ،شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز  دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی دعوت پر ایس ایس پی انٹیلی جنس عرفان بھٹو نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے ایس پی عرفان بھٹو کو مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا ۔بعدازاں رکن شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نے انھیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئےخدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات حیدرآباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں سبی گاؤں کڑک میں قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت اورسبی یوتھ اتحاد کے چیئرمین سردارزادہ ابراہیم خان باروزئی کے والدِ  مرحوم سردار خان بختیار خان باروزئی کے انتقال پر ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا۔

معلومات کے مطابق اس دوران دعوتِ اسلامی بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے فاتحہ خوانی پڑھی اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔

بعدازاں معززین، مختلف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی اور ڈسٹرکٹ نگران سبی محمد اسحاق عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ منڈی بہاؤالدین میں D.S.P سیّد عامر عباسی شیرازی کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے D.S.P کو دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر D.S.P نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔بعدازاں ذمہ داران کی جانب سے D.S.P کو مکتبۃالمدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی گئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19مئی 2023ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی سی ساؤتھ آفس کا وزٹ کیا اور وہاں ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کراچی غلام مرتضیٰ شیخ، اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) سمیعُ اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر صدر ٹاؤن کراچی عارف علی لغاری اور مختیارکار صدر ٹاؤن سے ملاقاتیں کیں۔

ڈی۔سی صاحب کو کتاب فیضان ِبیانات عطاریہ تحفے میں پیش کی اور اس موقع پر ان سے آفس میں محفلِ نعت اور شجرکاری کے متعلق گفتگو ہوئی جس پر انھوں نے تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا ۔

اس کے علاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو دوران ِ ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کا تعارف کروایا نیز انھیں فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔مزید مئی 2023ء ماہنامہ فیضان مدینہ کا شمارہ بھی تحفے میں پیش کیا جس پر انھوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔(رابطہ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نگران مجلس حافظ محمد قربان عطاری نے گجرات ڈویژن مجلس رابطہ کے اسلامی بھائیوں کا گجرات فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بھائیوں سے سابقہ دینی کاموں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انھیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات  دعوتِ اسلامی کراچی سٹی کے اراکین اسلامی بھائیوں نے 18مئی 2023ء کو سندھ سیکرٹریٹ آفس کا دورہ کیا اور وہاں موجود اتھارٹی پرسنز (سیکرٹری (جی اے)، ایس اینڈ جی اے ڈی محمد علی کھوسو، سیکشن آفیسر، ایس اینڈ جی اے ڈی محمد ندیم، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سندھ اصغر مہر اور سیکشن آفیسر (جوڈیشل) محکمہ داخلہ) سے ملاقات کی۔

سیکریٹری صاحب سے ان کے ادارے میں محفل نعت اور شجرکاری سے متعلق گفتگو ہوئی نیز ان کو ماہنامہ فیضان مدینہ بھی تحفے میں پیش کیا جسے انھوں نے پڑھا اور تعریف کی نیز ذمہ دار اسلامی بھائی نے انھیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انھوں نے جلد وزٹ کرنے کے ارادے کا اظہار کیا۔ مزید ہوم ڈیپارٹمنٹ میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کراچی سٹی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کی جانب سے ناروال میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے مختلف شخصیات ( ڈپٹی کمشنر محمد اشرف ، ڈپٹی کمشنر فنانس سلیم،اسسٹنٹ کمشنر رانا ذوالفقار ،ڈی پی او طاہرمجید،ڈی ایس پی سٹی رانا محمود اختر،ڈی ایس پی صدر شیخ الیاس،ڈسٹرکٹ سیکیوٹی انچارچ حافظ عبدالقدیر،آر او پولیس لائن انسپکٹر محمد اختر،سی او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ یسین ورک ) سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات اسلامی بھائیوں نے اتھارٹی پرسنز کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں بتایا اور انھیں مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

مزید ڈپٹی کمشنر سے عید قرباں کے موقع پر سلاٹر ہاوس میں کھالوں کو نمک لگانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس پر انھوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات  دعوتِ اسلامی کے تحت 15 مئی 2023ء کو ڈسٹرکٹ لودہراں کہروڑپکا کے ڈویژن ذمہ داراسلامی بھائی نے اسسٹنٹ کمشنرکلیم یوسف،اسٹیشن ریسکیو انچارج 1122محمدارشد،اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ راؤمنصب علی اورڈی ایس پی آفس اسٹاف سےملاقاتیں کیں۔

معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائی نے ریسکیو انچارچ سے ادارے میں مدرسۃُ المدینہ برائے بالغان لگوانے کےحوالےسے مشاورت کی اور انھیں ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں تعاون کرنے کی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


بارکھان میں قبائلی رہنما،   یوسی چیئرمین میر خلیل اللہ خان کھیتران سے دعوتِ اسلامی کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات محمد وقار عطاری نے میر خلیل اللہ خان سے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور ان کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔

آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور افواج پاکستان کے لئے دعائے خیر کروائی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات ضلع بارکھان کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ہاشم کھیتران قادری بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ضلع بارکھان، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)