گزشتہ روز ڈسٹرکٹ مستونگ، صوبہ بلوچستان میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں S.P مستونگ میر راشد زہری اور D.S.P مستونگ انور گیشکوری سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے افسران کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)