سبی کے سماجی رہنما ڈاکٹر حسین مہر اور اے ایس
آئی جمال مہر کی والدہ مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی
سبی بلوچستان میں پچھلے دنوں سماجی رہنما ڈاکٹر
حسین مہر اور اللہ آباد(Allah Abad) تھانے کے انچارج
A.S.I جمال مہر کی والدہ کے انتقال پر ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ
اسلامی کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے فاتحہ خوانی پڑھی اور مرحومہ کے لئے
ایصالِ ثواب کیا۔
بعدازاں صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری سمیت
دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی
تلقین کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے سبی میں ہی قائم ایس پی آفس کمپلینٹ سینٹر انچارج D.S.P
شبیر احمد رندد سے ملاقات کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)