”پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے“ کا نعرہ لگانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی کے ذمہ داران کی دینی کاموں کے سلسلے میں مختلف آفیسرز سے ملاقات کی جن میں S.P گلشن عزیز احمد، D.S.P نیو ٹاؤن سیّد طلحہ، S.H.O عزیز بھٹی محمد اقبال اور S.H.O نیو ٹاؤن گل حسن سمیت دیگر اسٹاف شامل تھے۔

اس ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام افسران کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور اُن کے ہمراہ آفسز میں شجرکاری کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے بیٹے کے انتقال پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی  کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے بیٹے کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایصالِ ثواب اجتماع منعقد کرنے اور اس میں شرکت کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔اس موقع پر سینیٹر آصف کرمانی سمیت مختلف شخصیات بھی موجود تھیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سیالکوٹ پولیس لائن میں ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ایلیٹ فورس اور پولیس کے جوانوں نے شرکت کی۔

اس سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”رزقِ حلال“ اور ”عشقِ رسول“ کے موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر D.S.P ہیڈ کواٹر رانا جمیل، لائن آفیسر انسپکٹر اقبال خان، L.O سب انسپکٹر جاوید ناگرہ، سب انسپکٹر محمد اقبال اور I.T انچارج ڈسٹرکٹ سیالکوٹ خرم جعسر بھی موجود تھے۔(رپورٹ: ارسلان منیر معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئےعاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے نعرہ لگایا ہے ”پودا لگانا ہے درخت بنانے ہے“۔

اسی نعرے پر عمل کرتے ہوئے پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سیالکوٹ میں DPO حسن اقبال کے ہمراہ اُن کے دفتر میں شجرکاری کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ملکِ پاکستان کی خوشحالی اور قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی نیز DPO کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں آگاہی بھی دی۔(رپورٹ: ارسلان منیر معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سرگودھا روڈ، فیصل آباد میں قائم ابو احمد حاجی محسن کی فیکٹری میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف شخصیات، ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

حلقے کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کیا گیا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ و سلم پر عمل پیرا ہونےاور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت نیکی کی دعوت دینے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

حلقے کا اختتام دعا پر ہوا جبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات بھی کی۔ (کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

پچھلے  دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی دعوت پر ایس پی گلشن عزیر احمد نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا ۔

جہا ں ایس پی گلشن عزیر احمد نے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے انہیں ملک و بیرون ملک میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی ،تعلیمی اور فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کااظہار کیا اور ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز ڈائریکٹر انوائرنمنٹ C.D.A (Capital Development Authority) منیر احمد کی دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد جی الیون میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں حاضری ہوئی۔

معلومات کے مطابق اجتماع کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈائریکٹر منیر احمد کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹر منیر احمد کی فیضانِ مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات ہوئی اور 01 اگست 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے پلانٹیشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔(رپورٹ: محمدعامر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات FGRF اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


8 جولائی 2023ء بروز ہفتہ سینئر سیکیورٹی آفیسر راؤ صنوبر کی صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آمدہوئی جہاں انہوں نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں راؤ صنوبر کے بھائی کا انتقال ہو گیا تھا جس کے لئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے مرحوم کے لئے قراٰنِ پاک پڑھا اور ایصالِ ثواب کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

8 جولائی 2023ء بروز ہفتہ ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ میں وفاقی وزیر مملکت برائے اسپورٹس مہر ارشاد احمد خان سیال کے بھائی کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت مختلف سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات بالخصوص سابق وزیرِ اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مدرسۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے بچوں نے قراٰن خوانی کی جبکہ دیگر معاملات ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے سپرد تھے۔

آخر میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مرحوم کے لئے دعا کروائی اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جولائی 2023ء بروز اتوار دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی گگو منڈی، ضلع وہاڑی میں کاشتکاری  شعبے سے تعلق رکھنے والے مشہور کسان MPA(PML n ) چوہدری محمد یوسف کسیلیہ سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار (شعبہ رابطہ برائے زمیندار) محمد اقبال عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے کسان اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کو مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ضلع لودھراں کی تحصیل دنیا پور میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایڈووکیٹ سیّد رفیق عطاری کے ہمراہ S.H.O سٹی رئیس علی انصر سے ملاقات کی۔

ملتان ڈویژن کے ذمہ دار فدا علی عطاری نے S.H.O کو انسپکٹر رینک میں ترقی ملنے پر مبارک باد پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےنیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنےکی دعوت دی۔آخر میں S.H.O کو مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ ”آخری نبیﷺ کی پیاری سیرت“ تحفے میں دی گئی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

سبی، بلوچستان میں پچھلے دنوں میر اللہ بخش چھلگری مری، میر مولا بخش چھلگری مری کی والدہ اور قبائلی رہنما میر عمران مری کی چچی کے انتقال پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گھر والوں سے تعزیت کی۔

دورانِ تعزیت صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے مرحومہ کے لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی نیز فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر ڈویژن نگران سبی حاجی غلام حیدر عطاری، ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری اور دیگر قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)