22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئےعاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری
دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
نے نعرہ لگایا ہے ”پودا لگانا ہے درخت بنانے ہے“۔
اسی نعرے پر عمل کرتے ہوئے پچھلے دنوں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سیالکوٹ میں DPO حسن اقبال کے ہمراہ اُن کے دفتر
میں شجرکاری کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے
ملکِ پاکستان کی خوشحالی اور قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی نیز DPO کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں
آگاہی بھی دی۔(رپورٹ: ارسلان منیر معاون رکنِ
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)