گزشتہ روز انجمن تاجران سبی کے صدر و قبائلی رہنما حاجی محمد طارق حمید گہرا مزئی کی بھتیجی کے انتقال پر ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔

ذمہ داران نے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی پڑھی اور ایصالِ ثواب کیا نیز وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے متعلق اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مختلف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ رہا جبکہ ڈسٹرکٹ نگران سبی محمد اسحاق عطاری اور جامعۃالمدینہ کے مدرس سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)