مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات
کا فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ
13 مئی 2023ء بروز ہفتہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات
دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ کراچی کا وزٹ کیا جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش
آمدید کہا۔
تفصیلات کے مطابق شخصیات میں ڈپٹی سیکریٹری، لاء
اینڈ پالیمنٹری افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے میر محمد مغیری، ان کے بیٹے جاوید مغیری، سٹی
کورٹ کے محمد مٹھل، سندھ اسمبلی کے ریاض حسین ھلیو اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کے اشرف قریشی موجود تھے۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے تمام شخصیات کو عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور ان
ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں
بریفنگ دی جس پر انہوں نے مدنی چینل کو اپنے تأثرات بھی دیئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)