بلوچستان
میں مرحوم
میر ظہور حسین خان کھوسہ کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت
صحبت
پور کھوسہ ہاؤس میں سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی مرحوم میر ظہور حسین خان کھوسہ کے
انتقال پر صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی بلوچستان محمد وقار
عطاری نے صوبائی رکن بلوچستان اسمبلی، میر سلیم خان کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات محمد وقار عطاری نے لواحقین سے تعزیت کی نیز مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔بعدازاں اہلِ
خانہ کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس
موقع پر ڈویژن نگران نصیر آباد قاری محمد
آصف عطاری، ڈسٹرکٹ نگران قاری محمد منیر عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار ابراہیم عطاری بھی
ساتھ تھے۔(رپورٹ:کوآرڈینیشن
ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)