صوبہ بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پریس کلب صحبت پور کے سینئر صحافی و سینئر نائب صدر سردار بنگلزئی کے چچا کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔

اس دوران ذمہ داران نے سردار بنگلزئی (پچھلے دنوں ایکسیڈنٹ کے سبب شدید زخمی ہوئے تھے)سے عیادت کرتے ہوئے اُن کے لئے دعائے صحت کی۔

اس موقع پر نگرانِ نصیرِ آباد ڈویژن محمد آصف عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات نصیر آباد کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ابراہیم عطاری اور نگرانِ نصیر آباد ڈسٹرکٹ محمد منیر عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)