شعبہ  رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی دعوت پر خان پور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں SHO جام آفتاب اور اےآر وائی نمائندگان نے وزٹ کیا۔

جہاں ذمہ داران نے شخصیات کو فیضانِ مدینہ میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان کے ذریعے ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا۔

بعدازاں ذمہ داران نے جام آفتاب اور اے آر وائی نمائندگان کی رکنِ شوریٰ و نگران پنجاب مشاورت حاجی محمد اسلم عطاری سے ملاقات کروائی ۔دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے انہیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں پر مشتمل ڈاکیو منٹری دکھائی جس پر شخصیات نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ : رحیم یار خان بہاولپور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں ایم این اے ملک عمر اسلم اعوان،سابقہ ایم پی اےملک حسن اسلم اعوان  سمیت دیگر شخصیات نے فیضانِ مدینہ خوشاب کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے شخصیات کو ویلکم کیا اور فیضانِ مدینہ میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا نیز دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں جس پر مہمانوں نے اچھے تاثرات دیئےاورفیضان آن لائن اکیڈمی میں پڑھنے کی نیت کا اظہار کیا۔آخر میں ذمہ داران نے شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کی جاری کردہ کتاب فیضانِ رمضان سمیت دیگر کُتب ا ور رسائل تحفتاً دیئے۔(رپورٹ : کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ عون رضا عطاری مدنی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں ایس پی گلشن ظفر ، ایس ایچ او ندیم گجر اور ہیڈ مہرر نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیاجہاں ذمہ داران نے شخصیات کو مدنی مرکز میں موجود ڈیپارٹس اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر ایس پی ظفر نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


رمضان کے بابرکت مہینے میں لوگوں کو نیکی کی باتیں بتانے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کےتحت گجر ہاؤس چک 23 بھاگٹانوالہ سرگودھا میں بزنس ٹائیکون   حاجی منیر حسین گجر (صدر مسلم لیگ ن جاپان ) کی رہائش گاہ پر شخصیات کے لئے افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہم بزنس مین، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو اس ماہِ مبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکی کے کام کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز سبی میں ایس ڈی پی او انجینئر عبد الحفیظ جکھرانی کے ہمراہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں دیگر اداروں کے افراد بھی موجود تھے۔

اس میٹنگ میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ماہِ رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات کی سیکیورٹی کے حوالےسے کلام کیا جس پر انجینئر عبد الحفیظ جکھرانی نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

علاوہ ازیں ذمہ داران نے انجینئر عبد الحفیظ جکھرانی کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سبی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

سرکٹ ہاؤس سبی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ذمہ دار محمد وقار عطاری  نے قبائلی رہنما حاجی میر غلام سرور رند کے بھتیجے، شہید تحصیلدار غلام قادر رند کے صاحبزادے غلام مصطفیٰ رند کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر محمد وقار عطاری نے غلام مصطفیٰ رند کو شادی خانہ آبادی کی مبارکباد پیش کی اور وہاں موجود مختلف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات،افسران اورتاجران سے ملاقاتیں کیں اور انھیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے حوالےسے بتایا نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دینی کاموں  کے سلسلے میں پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزمجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے بلوچستان کا دورہ کیا جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران اور شعبہ جات کےاسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا ۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں مزید اضافہ کرنے کا ذہن دیا اور دینی کام کرنے سے متعلق نکات بتائے۔ ساتھ ہی شرکا کو ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل کرنے کی اچھی نیک نیتوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نگران صوبہ بلوچستان حاجی محمد انور عطاری و دیگر ذمہ داران نے بھی شریک ہوئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ  دینی کاموں کے سلسلے میں نیو کراچی کے دورے پر تھے۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لئے عطیات دینے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

21 مارچ 2023ء کو ملتان میں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کے ذمہ دار فدا علی عطاری نے صوبائی ذمہ دار FGRFمحمد آصف مدنی عطاری،ملتان سٹی ذمہ دار مجلس رابطہ حاجی مسعود عطاری و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل MDA ڈاکٹر زاہد اکرام،پرسنل اسٹاف آفیسر ٹو ڈی جی زبیر احمد،ایڈیشنل سیکریٹری ہاؤسنگ ساؤتھ پنجاب راؤ اخلاق احمد،ایم ۔ڈی ۔واسا چوہدری دانش ، ڈپٹی ڈائریکٹر واسا حسن بخاری،ڈائریکٹر آپریشن واسا رانا محمد عارف،ممبر قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی،سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبد الوحید آرائیں و دیگر سے ملاقاتیں کیں ۔

دوران ملاقات ذمہ داران نے ایف ۔جی ۔آر۔ایف کے تحت ہونیوالے فلاحی کاموں اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے انہیں بریف کیا۔اس کے علاوہ ذمہ داران نے مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے ،جسے قبول کرتے ہوئے وزٹ کی یقین دہانی کرائی۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


19 مارچ 2023ء بروز اتوار کراچی سندھ میں واقع دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں شخصیات اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پشاور ڈویژن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سلمان نثار سے اُن کی آفس میں ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سلمان نثار سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں کلام کیا نیز انہیں دنیا بھر میں ہونے والی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں صوبہ خیبرپختونخوا میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے  لائبریری انچارج (PMS) اصغر علی سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے اصغر علی کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)