عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہالا
ڈسٹرکٹ مٹیاری ڈویژن حیدرآباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائی منور
علی عطاری نے ایس پی عطا محمد ڈاھری سے
ملاقات کی۔
اس
موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے ایس پی عطا
محمد کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور تحفے میں مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ قرآن پاک
تحفے میں پیش کیا جس پر انھوں نے
دعوت کی کاوشوں پر اظہار مسرت کرتے
ہوئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
٭اس
کے علاوہ نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں منور
علی عطاری نے ہالا میں اسسٹنٹ
کمشنر علی شان ملک سے ملاقات کی اور ان کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں اپڈیٹ
دی نیزتحفے میں قرآن پاک پیش کیا ۔(رپورٹ:شعبہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ مٹیاری ڈویژن حیدرآباد، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)