23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی طرف
سے 28 مارچ 2023ء کو نگران شعبہ حافظ محمد قربان عطاری نے سابق وفاقی وزیر داخلہ
و ایم این اے طلال بدر چوہدری سے ملاقات کی۔
معلومات
کے مطابق حافظ محمد قربان عطاری نے طلال بدر چوہدری کو
دعوتِ اسلامی اور اس کے تحت چلنے والے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بتایا اور انہیں فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے افطار اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے مدنی چینل کے 15 سال مکمل
ہونے پر مبارک باد دی اور خدماتِ دعوت
اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھی نیت کااظہار کیا۔ (رپورٹ :
مبارک علی عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)