مسلمانوں کے ایمان ،عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے  والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 28 مارچ2023 ء کو سیالکوٹ تحصیل پسرور میں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا سلسلہ کیا گیا ۔

سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں نگران ڈسٹرکٹ حاجی محمد سجاد عطاری نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں دینی کاموں کے لئے عطیات دینے کا ذہن دیا جس پر بعض شخصیات نے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن پیش کئے تاہم دیگر نے آئندہ دنوں میں ڈونیشن دینے کی اچھی نیوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : مبارک علی عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)