دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی دینی کاموں کے سلسلے میں سرگودھا جم خانہ کلب آمد ہوئی جہاں انہوں نے اہم شخصیات کے درمیان ایک میٹ اپ کیا جن میں ساجد حسین تارڑ (صدر چیمبر آف کامرس سرگودھا)، حافظ عبد المنان بیگ (اسسٹنٹ کمشنر جنرل سرگودھا ڈویژن)، چوہدری عادل پرویز آرائیں (بزنس ٹائیکون سینئر ن لیگی رہنما)، ملک نیامٹ احمد ٹوانہ (مہمان سرائے ریسٹورنٹ و سیاسی شخصیت) اور چوہدری نعمان احمد مہوٹہ (بزنس ٹائیکون ضلعی صدر PPP سرگودھا) سمیت دیگر بزنس مین شخصیات شامل تھے۔

اس میٹ اپ میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کےبارے میں ڈاکومنٹری دیکھاتے ہوئے انہیں مختلف ایکٹیویٹیز کے حوالے سے بتایا۔

بعدازاں شخصیات نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے متعلق اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)