عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت 23 فروری 2023ء بروز جمعرات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بہاولپور
میں مختلف شخصیات سے ملاقات جن میں سیکریٹری فنانس اینڈ پلاننگ ساؤتھ پنجاب آفتاب
احمد پیزادہ، ایڈیشنل سیکریٹری ایف اینڈ پی محمد رمضان، سیکریٹری لائیواسٹاک اینڈ
ڈیری ڈیولپمنٹ ساؤتھ پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ اور سیکشن آفیسر جنرل لائیو اسٹاک
اقبال احمد شامل تھے۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام شخصیات
کو دعوتِ اسلامی کی علمی و دینی خدمات بالخصوص شعبہ FGRG کے
فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تحفے
میں پیش کئے۔
اسی طرح ذمہ داران نے بہاولپور کے ڈپٹی کمشنر
ظہیر انور جیہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ملک وبیرونِ ملک نیز
بہاولپور ڈسٹرکٹ میں ہونے والی شجرکاری مہم کے متعلق بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ
اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)