23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں کوئٹہ
بلوچستان میں ایک شخصیت کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں SDO
واپڈا شیخ عبد الغنی چشتی اور DSP کرائم برانچ عبادت حسین سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹاؤن نگران
حاجی نور العین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے منسلک ہونے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)