پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی  کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ڈی ایس پی کھیالی رانا ندیم اور ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات ان کو دعوتِ ا سلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں ذہنی آزمائش کے فائنل میں آنے کی دعوت دی ۔

٭دوسری طرف رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر بٹ سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔ آخر میں انہیں ذہنی آزمائش کے فائنل میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ : رابطہ برائے شخصیات گوجرنوالہ ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


20فروری 2023ء  کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی شریف خان اور ایم پی اے غلام جیلانی سے ملاقات کی اور اجتماعِ شب معراج کے انتظامات میں بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا نیز شریف خان سے انکے چچا کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کورنگی ذمہ دار غلام محبوب عطاری نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق سومرو اور آفس سپرنٹنڈنٹ ریاض شیخ سے ملاقات کی اور شب معراج کی این او سی ودیگر انتظامات میں تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


بروز ہفتہ 18 فروری  2023ء کو دعوتِ ا سلامی کی جانب سے ایشیا گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن میں شب معراج اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول سمیت ایم پی اے صداقت حسین،کے ای کے ڈپٹی ڈائریکٹر حمید خان،پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر ڈاکٹر شکیل، سابقہ ڈی ایس پی عبدالرحمن خان اور یوسی چیئرمین مقبول خان نے شرکت کی۔(رپورٹ : رابطہ برائے شخصيات ڈسٹرکٹ ویسٹ اویس رضا عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پاکستان کے سینئر بیوروکریٹ عبد الاحد چیمہ کی والدہ کے لئے لاہور میں ہونے والے ایصالِ ثواب اجتماع میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت ہوئی جہاں انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی۔

اس دوران ٹاؤن نگران نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں ذمہ داران نے عبد الاحد چیمہ سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ڈی ایس پی سرکل ننکانہ افتخار رسول  اور ایس ایچ او ظفر سعید نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ واربرٹن میں قائم مسجد کا دورہ کیا جہاں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری نے شخصیات سے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی فراہم کیں ۔

اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر و دیگر تاجران ، امن کمیٹی کے ارکان کے ساتھ دیگر سیاسی و سماجی افراد بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کی جانب سے نگران ڈویژن پشاورمحمد توصیف رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ ظہیر پلازہ رنگ روڈ پشاور میں مختلف شخصیات(حامد (تھائی لینڈ)، سینئر کارکن PTI محمد شہزاد خان ، ڈیزائنر عمر فاروق)سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات توصیف عطاری نے شخصیات کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی کاموں کی اپڈیٹ دی نیز انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے اچھی اچھیں نیتیں کیں۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پشاور ڈویژن خیبرپختونخوا، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ دنوں کمشنر آفس پشاور ڈویژن میں نئے تعینات ہونے والے ۔PS to Commissioner Peshawar ذوالفقار خان سے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ملاقات کی ۔

اس موقع پر اسلامی بھائیوں نے انہیں کمشنر کا عہدہ ملنے پر مبارک باد دی نیز نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انکو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اورمدنی مرکزفیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی جس پر کمشنر ذوالفقار خان نے اپنی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پشاور ڈویژن خیبرپختونخوا، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پشاور ڈویژن خیبرپختونخوا کے ذمہ داران نے نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں تھانہ گلبرگ پشاور ۔PA to SP Can't کا دورہ کیا۔

جہاں ذمہ داران نے فضل خالق اور محرر ASI عرفان اللہ خان سمیت دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دنیا بھر میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر افسران نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پشاور ڈویژن خیبرپختونخوا، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد جی الیون میں گلگت بلتستان سے آئے ہوئے سیکرٹری قانون رحیم گل چلاسی نے دورہ کیا جہاں صوبائی ذمہ دار عامر عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور انہیں مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے اظہار ِ مسرت کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


17 فروری 2023ء  کو کرنل افضال احمد بھون کی والدہ مرحومہ کے انتقال پرمدنی مرکز فیضانِ مدینہ حافظ آباد میں بعدنمازِ جمعہ ایصال ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مرحومہ کے لواحقین(چوہدری زمان بھون،سیکرٹری اطلاعات مسلم ن لیگ چوہدری ذوالفقار بھون،کرنل افضال احمد بھون اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک وقاص رضا اعوان) سمیت دیگر مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران مولانا محمد وسیم عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ بعدازاں مرحومہ کی بخشش کے لئے دعا ئےمغفرت کروائی۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ ڈسٹرکٹ حافظ آبادڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے ڈویژن سرگودھا میں ڈی ۔پی ۔او ۔بھکرمحمد نوید قریشی، ڈی ۔ایس ۔پی ۔ہیڈکوارٹر بھکرثقلین جعفر شاہ شیرازی، ڈی ۔ایس ۔پی ۔لیگل ۔بھکرجاوید اقبال جسرا، انچارج سیکیورٹی بھکرمحمد ثناء اللہ ،پی ۔آر ۔او ۔ٹو ۔ڈی ۔پی ۔اومحمد اکرم،انچارج ایلیٹ فورس بھکرمحمد عرفان بٹ، ریٹائرڈ تحصیلدارمحمد اسلم چوہدری اور سپرنٹنڈنٹ ڈی ۔پی ۔او ۔آفس محمد علیم خان سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات ذمہ داران نے دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی کاموں کی اپڈیٹ دی نیز شرکا کو ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور فیضان مدینہ سرگودھا کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔ (رپورٹ : کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ بھکر/سرگودھا ڈویژن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


اسپیشل برانچ حافظ آباد کے رانا عمر اور  ایڈووکیٹ رانا عدیل مقبول کی والدہ ساس کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ایجنسیز و پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ جامعۃالمدینہ بوائز کے استاذ مولانا داؤد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ رابطہ برائے حکیم حسان عطاری نے مرحومہ کے لئے دعا کروائی۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وہاں موجود عاشقانِ رسول سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)