22 فروری 2023ء بروز بدھدعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ FGRF کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سپریڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل محمد نازک شہزاد اور اسسٹنٹ سپریڈنٹ جیل مجاہد اقبال سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا اور مدنی مدکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔علاوہ ازیں جیل انتظامیہ اور شعبہ FGRF کے درمیان شجرکاری کے بارے میں MOU پر سائن بھی ہوا۔

اسی طرح ذمہ داران نے ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انچارج آپریشن محمد بلال سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی علمی، دینی اور فلاحی خدمات کے متعلق آگاہی دی نیز شخصیات کو ”صراط الجنان فی تفسیرالقراٰن“ تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)