پچھلے دنوں اسلام آباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات  (دعوت اسلامی ) کے ذمہ دار محمد عامر عطاری اور ان کے ہمراہ دیگر ذمہ داران(محمد یعقوب عطاری ، ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی اور وقار عطاری ، ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان) نے CDA آفس ، پریس کلب اسلام آباد اور پارلیمنٹ ہاؤس کا وزٹ کیا ۔اس موقع پر ذمہ داران نے سیاسی ومذہبی افسران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

نیز ذمہ داران نے بلوچستان ہاؤس اسلام آباد کا بھی وزٹ کیا جہاں مختلف اسٹاف اور سیکیورٹی پر تعینات پولیس والوں سے ملاقات کی ، جبکہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ممبر گورننگ باڈی مدثر چوہدری سے بھی ملاقات کی ،دوران ملاقات انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)