گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسلام آباد میں  ایئر مارشل جنرل ریٹائرڈ آفتاب حسین، سندس فاؤنڈیشن اسلام آباد کے چیف ایڈمنسٹریٹر اور سندس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے چند اہم امور پر کلام کیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں شخصیات کو بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر اسلام آباد کوآرڈینشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد عامر عطاری اور ساہیوال ڈویژن ذمہ دار محمد آصف عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)