24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی لوگوں کو
نیکی کی دعوت دینے، اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات کے
بارے میں آگاہی دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں
ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے جیل
سپرنٹنڈنٹ چھٹہ خان سومرو، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ میر غلام اکبر ابڑو اور آفس اسسٹنٹ بابو بختیار کھوکھر سمیت دیگر
اسٹاف سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات صوبائی ذمہ
دار کوآرڈنیشن ڈیپارٹمنٹ محمد وقار عطاری نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے
انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
آخر میں صوبائی ذمہ دار نے ملک و قوم کی سلامتی، پشاور
پولیس لائن دھماکے کے شہداء اور ترکیہ و شام کے زلزلہ زدگان کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات
بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)