پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سبی بلوچستان میں حبیبُ اللہ خجک کے انتقال پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے مرحوم کے صاحبزادگان( محمد اسماعیل ،عبدُالکبیر ، محمد اکبر ،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جہانگیر خان اور قادر خجک) سے تعزیت کی۔

اس دوران صوبہ بلوچستان کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ محمد وقار عطاری نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اہلِ خانہ کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خیالات کااظہار کیا۔

آخر میں محمد وقار عطاری نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائے مغفرت کروائی۔اس موقع پر مختلف قبائلی شخصیات جن میں چئیرمین سبی یوتھ اتحاد سردار ابراہیم خان باروزئی،سردار عنایت خان باروزئی، پیر سید اورنگ زیب بخاری و دیگر شخصیات سے بھی ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)