23 جنوری 2023ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کی جانب سےذمہ دار فدا علی عطاری نے حاجی مسعود عطاری ، سٹی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان  و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قومی اسمبلی کے ممبر مخدوم علی موسیٰ گیلانی سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے مخدوم علی موسیٰ کو دعوت اسلامی کاتعارف پیش کیا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی نیز امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کارسالہ ”فیضان رجب “تحفے میں پیش کی ۔ اس موقع پر ذمہ داران نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائےشخصیات عطاری مجلس ملتان/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


گزشتہ روز اوستہ محمد بلوچستان میں ڈسٹرکٹ نگران اوستہ محمد حاجی محمد پیارا عطاری اور ان کے ہمراہ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے نگران محمد وقار عطاری نے الشمس رائس مِل کے اونر حاجی احمد رضا ابڑو سے ملاقات کی ۔

ذمہ داران نے دعوت اسلامی اور اسکی دینی و فلاحی خدمات کا تعارف پیش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی نیز29،28،27 جنوری کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونیوالے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اس موقع پر کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ اوستہ محمد ضلع کے ذمہ دار حاجی امان اللہ عطاری ، نصیر آباد ڈویژن کے عُشر ذمہ دار کرم حسین عطاری ، کورسز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار شیر محمد عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ : کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


23 جنوری 2023ء کو سندھ سیکریٹریٹ کا دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے دورہ کیا اور وہاں پر موجود شخصیات و افسران سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران ذمہ داران نے دعوت اسلامی کا تعارف اور اسکی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا نیز مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر وزٹ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔

اسکے علاوہ ذمہ داران نے ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے اور اس کی بکنگ کرنے کا ذہن دیا اور ماہِ رجب میں ہونیوالے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائےشخصیات عطاری مجلس کراچی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز بلدیہ عالیہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے ہیڈ آفس میں ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی شریف خان نے (مرحوم )میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ داران سمیت ایڈمنسٹریٹرز و افسرانِ اعلیٰ نے شرکت کی ۔

ذمہ داراسلامی بھائی نے حاضرین کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی ۔ (رپورٹ : غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں ضلع جعفر آباد  ڈیرہ الہ یار شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائی نے قبائلی رہنما و بینک آفیسر میر حنبیر خان رِنْد سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور انہیں 29،28،27 جنوری 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے شرکت کرنے کی نیت کی ۔ (رپورٹ : محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


گزشتہ روز ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں ریٹائرڈ کرنل علی احمد اعوان کے بھائی  کے ایصال ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا ۔ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں گناہوں پر توبہ کرنے کا ذہن دیا ۔

اجتماع کے اختتام پر مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی نیز اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے محفل میں آئے ہوئے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ (رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز  فیضان مدینہ کراچی کا ڈاکٹر عبد الخالق سی ایم ایچ کوئٹہ ، عبد الرزاق خان بڑیچ ڈپٹی ڈائریکٹر بی اینڈ آر ، پاشا خان بڑیچ بلڈر اور دیگر نے وزٹ کیا ۔

ذمہ داران نے شخصیات کو دعوت اسلامی اور اسکے تحت ہونیوالے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز فیضان مدینہ کراچی میں قائم شعبہ جات دکھائے ، جبکہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں رات کو ہونیوالے مدنی مذاکروں میں بھی شرکت کی ۔ (رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں سیالکوٹ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داراسلامی بھائی نے ایس پی انویسٹی گیشن سلمان لیاقت ، ڈی ایس پی سٹی ملک عدنان سے ملاقات کی اور انہیں ڈی ایس پی کے عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔

اس کے علاوہ انسپکٹر محمد خرم ، ایس ایچ او تھانہ محمد عادل ، ایس ایچ او میاں رزاق سے بھی ملاقات کی۔ دوران ملاقات ذمہ داران نے دعوت اسلامی اور اس کے تحت ہونیوالے دینی و فلاحی خدمات بیان کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ڈویژن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں ضلع کچھی بولان کی قبائلی، سیاسی و سماجی شخصیات (قبائلی رہنما وڈیرہ غلام رسول ابڑو، ٹکری بختیار احمد ،وڈیرہ محمد قاسم جاموٹ، قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت میر غلام مصطفیٰ ابڑو) کی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آمد ہوئی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور ان ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔بعدازاں شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز  صوبہ بلوچستان کے ضلع کچھی میں واقع سینٹرل جیل مچھ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل گل محمد یوسفزئی سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر شعبہ اصلاح برائے قیدیان بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو فیضانِ قراٰن فاؤنڈیشن کے تحت جیلوں میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز مچھ جیل میں دعوتِ اسلامی کے معلم کی انٹری کے حوالے سے میٹنگ کی۔

اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ کچھی غلام شبیر عطاری، کورسز ڈیپارٹمنٹ نصیر آباد ڈویژن کے ذمہ دار شیر محمد عطاری ، حبیب اللہ کھوسہ اور غلام شبیر ابڑو موجود تھے۔آخر میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں صوبہ بلوچستان میں ضلع اوستہ محمد کے نیو ڈپٹی کمشنر ذاکر ناصر  سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات بلوچستان کوآرڈینشن ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد وقار عطاری نے ڈپٹی کمشنر کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر مختلف شعبہ جات کے ذریعے ہونے والی دینی و فلاحی خدمات بالخصوص حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ضلع اوستہ محمد کے مختلف گاؤں دیہاتوں میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی خدمات کے بارے میں بتایا۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ نگران حاجی محمد پیارا عطاری نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی نیز ڈپٹی کمشنر کو دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار شعبہ مدنی مذاکرہ حاجی امان اللہ عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی  کے علاقے گلشنِ اقبال ٹاؤن 1 کی جامع مسجد غفار میں اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر زاہد منصوری (رکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان) ، ارسلان تاج گھمن (ممبر سندھ اسمبلی پاکستان تحریک انصاف) اور ریحان غوری (رہنما پاکستان تحریک انصاف) سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کر کے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں عاشقانِ رسول کوبریفنگ دی اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ذکی عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار رابطہ برائے شخصیات ایسٹ کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)