سابق وزیر جیل خانہ جات
ملک احمد یار ہنجراء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مظفر گڑھ کا وزٹ کروایا گیا
دعوتِ اسلامی کے تحت 2
فروری 2023ء بروز جمعرات شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژن ذمہ دار اور نگرانِ
ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ نے سابق وزیر جیل خانہ
جات ملک احمد یار ہنجراء سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات رانا محمد ابوبکر خان
اور حاجی شمشاد علی طاہر کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ
کروایا۔
اس موقع ذمہ دارانِ دعوتِ
اسلامی نے شخصیات کو خوش آمدید کہا جبکہ شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے انہیں دعوتِ
اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر
انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)