24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
حضور صلی
اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات کے مطابق تبلیغِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ داران نے SSP خضدار فہد خان کھوسہ سے ملاقات کی۔
اس دوران صوبہ بلوچستان کے کوآرڈنیشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ محمد
وقار عطاری اور قلات ڈویژن کے کوآرڈنیشن
ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار عبد الشکور عطاری نے SSP کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے ہونے والے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں
بریفنگ دی۔بعدازاں نگرانِ قلات ڈویژن لیاقت عطاری نے ملک و قوم کی سلامتی،
بلوچستان کے امن و امان، لسبیلہ بس حادثے اور پشاور حادثے میں شہید ہونے والے عاشقانِ رسول کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)