23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ رابطہ برائے شخصیات
دعوتِ اسلامی کے تحت 7 فروری 2023ء بروز منگل پشاور ڈویژن صوبہ خیبرپختونخوا میں
تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گوہر ایوب خان (پشاور سٹی یوتھ پریزیڈنٹ)، شیراز خان (پشاور گلبرگ پریزیڈنٹ)، ملک انیس خان (ناظم گلبرگ)، محمد حبیب قریشی (سابقہ اٹارنی جنرل ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) اور دیگر سیاسی و سماجی
شخصیات نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی
دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے
عاشقانِ رسول کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)