24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
6 فروری 2023ء
بروز پیر پاکستان کے شہر بہاولپور میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایڈیشنل کمشنر فیصل عطا خان، ADCG محمد طیب،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر فاروق قمر، ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ سے ملاقات
کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی
خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
اسی طرح ذمہ داران نے
بہاولپور میں ہی پرسنل اسسٹنٹ کمشنر، پرسنل اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایس پی آفس
میں مختلف شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں شعبہ ایف جی آر ایف کی فلاحی خدمات سمیت
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے
شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)