پچھلے دنوں مختلف شعبہ ہائےزندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی تربیت کرنے دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے کمشنر آفس مالا کنڈ ڈویژن صوبہ خیبرپختونخوا  کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران کی PS to Commissioner احسان علی میر خان، Secretary to commissioner محمد علی خان، N/Q Office عمیر خان اور کلرک ارشد خان سے ملاقات ہوئی۔

ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)