امتِ مسلمہ کی خیر خواہی
کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت
سیالکوٹ پولیس لائن میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے بلڈ کیمپ لگایا
گیا۔
اس دوران پولیس لائن کے
آفیسرز اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران
سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے اپنے خون کاعطیہ کیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد اظہر عطاری اور ڈی پی او فیصل کامران نے بھی اس بلڈ کیمپ کا وزٹ کیا۔
دورانِ وزٹ رکنِ شوریٰ
حاجی محمد اظہر عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی و
فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)
پچھلے دنوں پاکستان کے
شہر لودہراں میں بار ایسوسی ایشن کے نئے منتخب ہونے والے صدر سردارکامران
ارشدخان ایڈووکیٹ سے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کےملتان ڈویژن ذمہ دار فدا علی عطاری نے سردارکامران ارشدخان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور دعوتِ
اسلامی کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے
شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کی تحصیل
جہانیاں میں اسسٹنٹ کمشنرچوہدری محمدارشدورک سےملاقات
لوگوں کو نیکی کی دعوت
دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز پنجاب
پاکستان کی تحصیل جہانیاں میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی اسسٹنٹ کمشنرچوہدری
محمدارشدورک سےملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران
نے اسسٹنٹ کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے جامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ
بوائز، گرلز اور دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے
میں لودہراں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مولانا مفتی خدا بخش مہروی صاحب سے ملاقات کی۔
اس
دوران نگرانِ شعبہ مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی علمی،
دینی اور فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں
ذمہ داران کی جانب سے مولانا مفتی خدا بخش مہروی صاحب کو امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئےگئے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
گزشتہ روز مختلف شعبہ
ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لاڑکانہ میں شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں تاجران
سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نماز و روزوں کی پابندی کرنے اور نیکی کے
کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی۔
دورانِ بیان نگرانِ
پاکستان مشاورت نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں بالخصوص مدنی قافلوں
میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں حلقے میں شریک
شخصیات اور تاجران نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری(
10
جنوری 2023ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کوہاٹ ڈویژن خیبر پختونخواہ میں ڈپٹی کمانڈنٹ
شاہجہان درانی ، اے ایس آئی حبیب اللہ خان
، اے ایس آئی توصیف ہزاروی اور دیگر
اسٹاف سے ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ
ملاقات دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بالخصوص FGRF کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کے بارے
میں بھی بتایا اس کے علاوہ ذمہ داران نے شخصیات کو نیکی کی دعوت پیش کی اور کتب و رسائل تحفے میں دیا ۔ (رپورٹ:
کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی خیبرپختونخواہ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
رکن
شوری حاجی اظہر عطاری کا چیمبر آف کامرس
اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ میں سنتوں بھرا بیان
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اظہر عطاری نے چیمبر آف کامرس اینڈ
انڈسٹری سیالکوٹ میں سنتوں بھرا بیان کیا۔
تفصیلات
کے مطابق پچھلے دنوں ڈی ایس پی ٹریفک
پولیس قیصر امین بٹ نے رکن شوریٰ سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور ان کے ہمراہ چیمبر
آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ میں آمد ہوئی جہاں چیمبر صدر عبد الغفور ملک ، نائب
صدر عامر مجید شیخ ، چئیر مین ایونٹ میاں خلیل ، چئیر مین کمیٹی برائے مذہبی امور
میاں محسن گل اور دیگر ایگزیکیوٹیو ممبران نے رکن شوریٰ کا استقبال کیااور ان سے
ملاقات کی ۔
رکن
شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے حاضرین کو اسلامی اصولوں کے مطابق تجارت کرنے کاذہن دیتے
ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف اور اس کی دینی و فلاحی خدمات بیان کی، بعد بیان
رکن شوریٰ نے سوال و جواب کا سیشن بھی کیا اور شرکا کی طرف سے کئے گئے سوالوں کا
خوش اسلوبی کے ساتھ جواب دیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات و
تاجران ڈسٹرکٹ سیالکوٹ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
12
جنوری 2023ء بروز جمعرات ضلع لودہراں کے علاقے گیلے والا میں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران فدا علی عطاری ، قاری محمد وسیم عطاری اور طارق منیر عطاری نے نئے تعینات ہونیوالے ایس
ایچ او نزاکت علی سے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد پیش کی ۔
ذمہ
داران نے شخصیات کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا
ذہن دیا نیز امیر اہل سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی تصانیف تحفے میں پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات لودہراں / کانٹینٹ :
محمد مصطفیٰ انیس)
11
جنوری 2023ء بروز بدھ لودہراں میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نےلودہراں پولیس کلب کا
وزٹ کیا اور وہاں گورنمنٹ کنٹریکٹر مخدوم
فیاض حسین قریشی ، جنرل سیکریٹری عبد اللہ ڈاہا و دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں جبکہ
مخدوم فیاض حسین کو پریس کلب کے نئے منتخب
صدر بننے پر مبارک باد بھی پیش کی۔
ذمہ
داران نے شخصیات کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا
ذہن دیا نیز امیر اہل سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی تصانیف تحفے میں پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات لودہراں / کانٹینٹ :
محمد مصطفیٰ انیس)
10 جنوری 2023ء
بروز منگل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں سٹی مئیر کوہاٹ صوبہ خیبرپختونخواہ کا شیڈول رہا۔
دورانِ شیڈول شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ داران نے قاری شیر زمان اور پی اے مئیر شیراز خان سے ملاقات
کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے
انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ڈی
ایم سی پارک کورنگی میں کورنگی ، لانڈھی
اور ماڈل ٹاؤن کے ڈپٹی پارک سے ملاقات
12
جنوری 2023ء بروز جمعرات ڈسٹرکٹ کورنگی
میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار غلام محبوب عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے
میں ڈی ایم سی پارک میں ڈپٹی ڈائریکٹر
پارک کورنگی طارق احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک لانڈھی ٹاؤن معین جت اور ڈپٹی
ڈائریکٹر پارک ماڈل ٹاؤن مہتاب خان سے ملاقاتیں کیں ۔
ذمہ
دارا سلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی خدمات بیان کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی اور سنتوں بھرے جمعرات اجتماع میں آنے کی دعوت پیش کی ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ کورنگی/
کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
لوگوں کی دینی و اخلاقی
تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی سی آفس کوہاٹ صوبہ خیبرپختونخوا کا وزٹ
کیا جہاں اُن کی ملاقات ADC بشیر احمد اور PA to DC عبدالباسط سے ہوئی۔
اس موقع پر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے
شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)