عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گلشنِ طفیل کالونی گوجرہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں   سابق صوبائی وزیر برائے جیل و ایم پی اے چوہدری بلال اصغر وڑائچ،چئیرمین مارکیٹ کمیٹی تحصیل گوجرہ چوہدری کاشف ایاز چھٹہ اور چوہدری بلال اصغر وڑائچ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

بعدِ اجتماع شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے تحت سیلاب زدگان کی امداد کے لئے 5 ٹرک سامان مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے روانہ کیا گیا جبکہ وہاں موجود شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں مدنی چینل کو اپنے تأثرات دیئے۔

اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن نگران حاجی سلیم عطاری، شعبہ FGRF کے صوبائی ذمہ دار محمد آصف عطاری ، پاکستان HOD میڈیکل کے نگران محمد شہزاد عطاری، ڈسٹرکٹ نگران محمد عمر عطاری اور نگرانِ تحصیل گوجرہ حبیب اللہ عطاری سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)