پچھلے دنوں فیضانِ مدینہ میانوالی   میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میانوالی محمد سعد بن خالد، اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل احمد بیگ نے شرکت کی ۔

اجتماع کے بعدنگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت نے شخصیات کو فیضانِ مدینہ میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اوران میں ہونے والی دینی سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات دیں۔بعدازاں انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات پر مشتمل ڈاکیومنٹری دکھائی گئی جس پر شخصیات نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ میانوالی/ ڈویژن سرگودھا ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)