گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائےت شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ایس ایس پی ضلع جعفر آباد محمد جواد طارق سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے اُن سےدعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی۔

دورانِ گفتگو صوبائی ذمہ دار نے محمد جواد طارق کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ الہ یار کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعدازاں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی گئی۔

اس ملاقات میں صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ ضلع جعفر آباد کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے مجیب الرحمٰن عطاری اور غلام حسین عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)