پچھلے دنوں ریٹائرڈ کرنل علی احمد اعوان کے بھائی اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے  صدر ملک وقاص کے چچا کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت جامعۃالمدینہ کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر طلبۂ کرام نے قراٰن خوانی کی جبکہ دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)