صوبۂ پنجاب پاکستان کے ضلع لودھراں میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق چیئر مین بلدیہ شیخ افتخار الدین تاری سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیت کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سمیت دیگر دینی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر فدا علی عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران قاری محمد اشرف عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)