عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا 20 جنوری 2023ء کو میجر تیمور نے دورہ کیا جہاں نمازِ جمعہ کی ادا ئیگی کے بعد شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری نے انہیں مدنی مرکز میں موجود مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا۔

اس کے بعد میجر تیمور کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ نے انہیں عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں معلومات دی نیز نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں رجبُ المرجب کے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)