گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے وفد نے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے شہر لودھراں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ملک فرازاحمداعوان، ڈسٹرکٹ آفیسرایس این اے رانا ناصرعلی، ایس پی انویسٹی گیشن کیوان کریم عباسی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرنعمان مسعود، پی آراو برانچ ڈی پی اوآفس فرحان چیمہ ودیگر شخصیات سےملاقات کی۔

دورانِ ملاقات وفد میں موجود ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے سمیت دیگر دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار فدا علی عطاری، نگرانِ ڈسٹرکٹ قاری محمد اشرف عطاری اور قاری محمد وسیم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پولیس لائن کانفرنس روم سیالکوٹ میں مرکزی مجلس  شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ رکن شوری نے حاضرین کو ”توکّل ، رزق حلال اور حسن ِ اخلاق “ کا درس دیتے ہوئےنیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

نیز بیان کے اختتام پر رکن شوری نے سوال و جواب کا سیشن بھی کیا اور حاضرین کے سوالوں کا نہایت خوش اُسلوبی کیساتھ جوابات دیئے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک قیصر امین بٹ ، ڈسٹرکٹ انچارج آئی ٹی خرم اصغر جعسر اور وارڈن انسپکٹر و سب انسپکٹر نے شرکت کی۔ (رپورٹ : رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ڈویژن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز سبی بلوچستان میں ریجنل الیکشن کمشنر قلات ڈویژن حاجی محمد یعقوب رِنْدکے انتقال پر صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ محمد وقار عطاری نے ان کے بیٹے عدنان رِنْد اور بھتیجے بختیار رِنْد سے تعزیت و ملاقات کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی  و دعائے مغفرت کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے اس موقع پر نیکی کی دعوت پیش کی ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی قافلوں میں سفر و دیگر نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ : محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


17 جنوری 2023ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات (دعوت اسلامی ) کے ذمہ دار غلام محبوب عطاری کا ماڈل ٹاؤن پولیس ہیڈ کوارٹر میں جدول ہوا ۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر ایسٹ زون پرویز اختر بنگش ، ایس پی ماڈل ٹاؤن و شاہ فیصل سید وجاہت حسین شاہ ، ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن چوہدری اسد ، ایس آئی او نواز خان ، ایس ایچ او سعودآباد ذو الفقار حیدر ، ایچ ایم اے ایس آئی یعقوب اور ڈیوٹی آفیسر اظہر خان سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی نیز ماڈل ٹاؤن میں سنتوں بھرے اجتماع کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔ (رپورٹ : غلام محبوب عطاری / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


13 جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے وفد نے سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیا  ، جہاں آغا فخر حسین (ایڈیشنل سیکریٹری انڈسٹڑیز ڈیپارٹمنٹ ) ، عبد الکریم سنگراسی (ڈپٹی سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ) اور ڈاکٹر لیاقت علی بھٹی (ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ) سے ملاقات کی ۔

وفد میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائی نے افسران کو دعوت اسلامی اور اس کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت پیش کی، جس پر آغا فخر حسین اور عبد الکریم سنگراسی نے وزٹ کرنے کی نیت کی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


گزشتہ روز کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ (دعوت اسلامی )کے ذمہ دار اصغر علی گجر عطاری نے ڈی سی آفس شیخوپورہ  ملک شاہد اعوان ، پی ایس او چوہدری اعجاز احمد گجر ، پی اے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رئیس احمد سٹینو اور محمد حسن رضا عطاری اسسٹنٹ اے سی کوآرڈینیشن شیخوپورہ

سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور مختلف شعبہ جات میں کی جانے والی خدمات بیان کیں نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کی ۔ (رپورٹ: اصغر علی گجر عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں ڈسکہ میں دعوت اسلامی کی جانب سے جامع مسجد الحمید رضوی کے افتتاح کے موقع پر سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ڈی ایس پی ڈسکہ عبد الجبار ، سب انسپکٹر اور دیگر  سیاسی وسماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے اس پُر مسرت موقع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مساجد اور نمازوں کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور اہلِ علاقہ کو مسجد آباد رکھنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور اجتماعات وغیرہ میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ڈویژن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان اور انچارج کنٹرول روم پروٹوکول آفیسر صادق صواتی نے وزٹ کیا   اور رکن شوری و نگران صوبائی مشاورت حاجی محمد اسلم عطاری اور نگران ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری سے ملاقات کی۔

رکن شوری حاجی محمد اسلم عطاری نے دعوت اسلامی کی ڈاکومنٹری دکھائی اور مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اس موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت 12 گاڑیاں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی طرف گرم بستر اور کمبل لے کر روانہ کی گئی جس پر فیصل سلطان نے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور مدنی چینل پر اپنے تأثرات بھی دیئے۔ (رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز لودہراں میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے نیشنل پریس کلب (لوہراں) کا وزٹ کیا اور سینئر صحافی  و امیدوار قومی اسمبلی ، نیشنل پریس کلب کے بانی عمران علی اعوان سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ذمہ داران نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور مختلف شعبہ جات کی خدمات بیان کیں نیز فیضان مدینہ لودہراں وزٹ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


16 جنوری 2023ء بروز پیر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نےلودہراں میں مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں سابق وفاقی وزیر مرزا محمد ناصر بیگ، سینئر رہنما پی ٹی آئی و صوبائی ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر شیر محمد اعوان، سابق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی رانا محمد طفیل ٹھاکر، سابق ناظم ڈاکٹر مظہر امیر غوری، سابق چیئر مین بیت المال پنجاب ملک سلطان منگلا، ڈی ایس پی صدر سرکل خالد جاوید جوئیہ اور ضلعی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی رانا شہزاد انور سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت 19 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات کو لودہراں میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے 19 اکتوبر کومدنی مرکز فیضان مدینہ لودھراں میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری سنتوں بھرا فرمائیں گے مقامی اسلامی بھائی اس اجتماعِ پاک میں شرکت کر کے علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر آفس بنو خیبرپختونخوا کا دورہ کیا جہاں اُن کی  ملاقات پرسنل اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی کمشنر مہتاب خان اور ڈپٹی کمشنر آفس آپریٹر شرافت خان سے ہوئی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے چند اہم نکات پر مشاورت کی نیز دعوتِ اسلامی کی دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں کمشنر آفس بنو خیبرپختونخوا کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیکریٹری ٹو کمشنر محمد امین خان، پرسنل اسسٹنٹ ٹو کمشنر اکرام اللہ خان، پرسنل اسسٹنٹ ٹو سے ڈپٹی کمشنر شاکر اور پولیس DPT سعید اللہ خان سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے تمام شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)