24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر آفس
بنو خیبرپختونخوا کا دورہ کیا جہاں اُن کی
ملاقات پرسنل اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی کمشنر مہتاب خان اور ڈپٹی کمشنر آفس آپریٹر
شرافت خان سے ہوئی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں نیکی کی دعوت
دیتے چند اہم نکات پر مشاورت کی نیز دعوتِ اسلامی کی دنیا بھر میں ہونے والی دینی
و فلاحی خدمات پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)