24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ
ایف جی آر ایف کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے گرم بستر اور کمبل کی روانگی
Wed, 18 Jan , 2023
1 year ago
پچھلے
دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان اور انچارج
کنٹرول روم پروٹوکول آفیسر صادق صواتی نے وزٹ کیا اور رکن
شوری و نگران صوبائی مشاورت حاجی محمد
اسلم عطاری اور نگران ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری سے ملاقات کی۔
رکن
شوری حاجی محمد اسلم عطاری نے دعوت اسلامی کی ڈاکومنٹری دکھائی اور مختلف شعبہ جات
کا تعارف پیش کیا اس موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت 12 گاڑیاں
بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی طرف گرم بستر اور کمبل لے کر روانہ کی گئی جس پر
فیصل سلطان نے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور مدنی چینل پر اپنے تأثرات
بھی دیئے۔ (رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو
پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)