دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں لودہراں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مولانا مفتی خدا بخش مہروی صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران نگرانِ شعبہ مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی علمی، دینی اور فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں ذمہ داران کی جانب سے مولانا مفتی خدا بخش مہروی صاحب کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئےگئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)