لوگوں
میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران مختلف پروگرامز
اور ایوینٹس میں شرکت کرتے رہتے ہیں جہاں
شرکا کو بُرے اعمال سے بچنے اور اچھے کام
کرنے کی ترغیب دلاتے ہیں ۔ اسی سلسلے میں 02
جنوری 2023 ء کو دعوتِ اسلامی کے ذمہ
داران کہروڑ پکا میں شہید کانجو گروپ ملک
عبد العزیز بوکا کے پوتے کے عقیقہ پر شرکت کی ۔
ذمہ
دار فدا علی عطاری نے اس موقع پر سنتوں بھرا ابیان کیا اور لوگوں کو نیکی کی
دعوت پیش کی اس موقع پرسجادہ نشین کوٹ
مٹھن شریف پیر عاشق رسول شاہ صاحب سمیت شہر بھر سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے
شرکت کی ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
فکس
اٹ پاکستان کے بانی عالمگیر خان سے کرکٹ گراؤنڈ گلشن اقبال بلاک 6 کراچی میں
ملاقات
دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے2 جنوری 2023ء کو سابق
ایم این اے فکس اٹ پاکستان کے بانی عالمگیر خان سے عمران خان کرکٹ گراؤنڈ گلشن
اقبال بلاک 6 کراچی میں ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نے عالمگیر
خان کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔ بعدازاں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت مختلف پارکس میں آنے
والے ماہ فروری 2023 ءمیں پلانٹیشن کے حوالے سے ڈسکشن ہوئی جس پر عالمگیر خان نے اس سلسلے میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
آخر میں انہیں ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں
شرکت کرنے اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ:
محمد ذکی عطاری ڈسٹرکٹ ایسٹ ذمہ دارکراچی
، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے دنوں سابق ڈپٹی
کمشنر سبی میر رحمت اللہ بلوچ، مشہور و معروف سوشل انٹرپرینیور
عمران خان ہاڑا بلوچ اور بلوچی ٹریڈیشنل شاپ کے سربراہ سے دعوتِ اسلامی کوآرڈنیشن
ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار کی
ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی
ذمہ دار نے شخصیات سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی
سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات بالخصوص مدنی چینل کے بارے میں بریفنگ دی۔
دورانِ گفتگو صوبائی ذمہ
دار نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایس ایس پی کچھی بولان
محمود احمد نوتیزئی کے سسر مرحوم امان اللہ کیانی کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام
گزشتہ روز صوبۂ بلوچستان
میں ایس ایس پی کچھی بولان محمود احمد نوتیزئی کے سسر مرحوم امان اللہ کیانی کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ
جامعۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے طلبۂ کرام نے قراٰن خوانی کی۔
معلومات کے مطابق اس
دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
محمد وقار عطاری نے مرحوم کے لئے دعا کروائی نیز ملک و قوم کی
سلامتی اور شہدائے پولیس کے لئے بھی خصوصی
دعا کا سلسلہ رہا۔اس موقع پر آفس سپرنٹنڈنٹ پی ایچ ای مالک داد ابڑو اور چیئرمین
ریٹائرڈ واپڈا کیسکو حاجی عبدالفتح یوسفزئی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات
بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایس ڈی پی او ڈیرہ الہ یار خاوند بخش کھوسہ سے
ملاقات، نیکی کی دعوت پیش کی
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
تعلق رکھنے والے لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈیرہ الہ یار کا
دورہ کیا۔
دورانِ دورہ ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے ایس ڈی پی او ڈیرہ الہ
یار خاوند بخش کھوسہ سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے خاوند بخش کھوسہ کوامیرِ اہلِ سنت کی تصنیف اور شعبہ مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ نماز کا طریقہ
تحفے میں دیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر جعفر آباد کے
ذمہ دار غلام حسین عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شخصیت حاجی عبدالوہاب
گورگیج کے بیٹے محمد شہزاد گورگیج کی دعوتِ ولیمہ میں ذمہ داران کی شرکت
پچھلے دنوں عالمی سطح
پرلوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بلوچستان میں
حاجی عبد الوہاب گورگیج کے بیٹے محمد شہزاد گورگیج کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی اور
انہیں مبارک باد پیش کی۔
اس دوران ذمہ داران نے ریٹائرڈ
ڈی آئی جی حیدر بلوچ اور گورنمنٹ کنٹریکٹر وڈیرہ دیدار سیلاچی سمیت مختلف شخصیات
سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی
۔بعدازاں شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے
دنوں جعفر آباد بلوچستان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار
عطاری نے ایس۔ ڈی۔ پی۔او۔پولیس صحبت پور خادم حسین سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں نیز نیکی کی دعوت پیش کرتے
ہوئے مکتبۃ ُ المدینہ کی مطبوعہ ”نماز کا طریقہ “ تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ
انیس)
ایم پی اے صحبت پور میر سلیم خان کھوسہ کے پرسنل
سیکریٹری عطاء اللہ خان کھوسہ سے
ملاقات
گزشتہ دنوں جعفر آباد
بلوچستان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے سابق
صوبائی وزیر ،ایم۔ پی۔اے صحبت پور میر سلیم خان کھوسہ کے پرسنل سیکریٹری عطاء اللہ
خان کھوسہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت و ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دار وقار عطاری نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور
لواحقین کو صبر کی تلقین کی ۔ اس موقع پر ضلع جعفرآباد کے ذمہ دار سید امدادحسین
شاہ بخاری چشتی اور غلام حسین عطاری بھی
موجود تھے۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ
انیس)
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے رکن حاجی محمد فضیل
عطاری(کراچی) کی حافظ
آباد میں میاں امتیاز احمد سکیورٹی انچارج
ڈی سی آفس کے گھر تشریف آوری ہوئی۔
دورانِ ملاقات رکن ِشوریٰ نے میاں امتیاز احمد کی اہلیہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کروائی۔ بعدازاں انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک جذبات کا اظہار
کیا۔
اس موقع پر اکاؤنٹ آفیسر شیخ عبدُالنعیم سمیت رکنِ
شوری کے ساتھ شعبہ اصلاحِ اعمال پاکستان مشاورت ذمہ دار
اور صوبائی ذمہ دار بھی موجود تھے۔(رپورٹ
: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدنی
مرکز فیضان ِمدینہ میانوالی میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی
مرکز فیضان ِمدینہ میانوالی میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں (ڈپٹی
کمشنر میانوالی محمد عمیر شہزاد، بزنس ٹائیکون سابقہ وفاقی وزیرحاجی عبیدُاللہ خان
شادی خیل ، علی
حیدر نور خان نیازی، ڈی ایس پی CTD میانوالی محمد حسیب اشرف،سینئر ریونیو آفیسرمحمد اقبال خان نیازی،ایس
ایچ او میانوالی صدرمحمد طارق عرفان گوندل) سمیت دیگر مقامی شخصیات نے شرکت کی۔
مبلغ
ِ دعوت اسلامی نگران ِڈویژن مشاورت نے ’’موت کا آخری قاصد‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکائے اجتماع
کو قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں ذکر ودعا اور
صلوٰۃ و سلام پر اجتماع پاک کا اختتام
ہوا۔
اجتماع کے بعد شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر شخصیات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کی بین الاقوامی سطح پر ہونے والی دینی و
فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکیومنٹری دکھائی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی
خدمات کو بہت زبردست الفاظ میں سراہا۔
مزید مختلف
دینی کاموں کے حوالے سے کلام ہوا جس پر شخصیات نے بھرپور تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ
: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ میانوالی/سرگودھا ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کوٹ ادو میں ڈویژن ذمہ دار شعبہ رابطہ
برائے شخصیات نے دیگر ذمہ
داران کے ہمراہ ڈی ۔پی۔او۔آفس کا دورہ کیا۔
اس
موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تنویر احمد ملک کو کوٹ ادو تعیناتی پر مبارک باد دی نیز دورانِ
گفتگو انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ آخر میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی نے پولیس
افسران کو مکتبۃُالمدینہ کے مطبوعہ کُتب
ورسائل پیش کئے۔
اس کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈسٹرکٹ کوٹ ادو انسپکٹر کلیم ُاللہ خان
گاڈی کے دفتر میں حاضری دی اور وہاں عملے سے
ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں دعوت ِاسلامی کی اصلاحی کتب ورسائل تحفتاً دیئے۔(رپورٹ
: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ کوٹ ادو، ڈویژن ڈی جی خان، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
پچھلے
دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے کراچی وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد
علی شاہ سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات محمد یعقوب عطاری نے کراچی
وزیر اعلیٰ سندھ سے مختلف اہم امور پر گفتگو کی اور انہیں عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے
ہوئے آخر میں انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کرنے کی دعوت پیش
کی جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ
: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami