شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت  آئی جی پولیس آفس مظفر آباد کشمیر میں پولیس افسران کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں اے آئی جی طاہر قریشی،ڈی آئی جی شہریار،ایس پی کامران،ایس ایس پی مظفر آباد اور پی ایس او ٹو آئی جی مبشر قریشی سمیت دیگر افسران کی شرکت ہوئی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عامر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور افسران کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنےکی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات کشمیر ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)