پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  مدنی مرکز فیضان ِمدینہ میانوالی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں (ڈپٹی کمشنر میانوالی محمد عمیر شہزاد، بزنس ٹائیکون سابقہ وفاقی وزیرحاجی عبیدُاللہ خان شادی خیل ، علی حیدر نور خان نیازی، ڈی ایس پی CTD میانوالی محمد حسیب اشرف،سینئر ریونیو آفیسرمحمد اقبال خان نیازی،ایس ایچ او میانوالی صدرمحمد طارق عرفان گوندل) سمیت دیگر مقامی شخصیات نے شرکت کی۔

مبلغ ِ دعوت اسلامی نگران ِڈویژن مشاورت نے ’’موت کا آخری قاصد‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکائے اجتماع کو قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں ذکر ودعا اور صلوٰۃ و سلام پر اجتماع پاک کا اختتام ہوا۔

اجتماع کے بعد شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر شخصیات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کی بین الاقوامی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکیومنٹری دکھائی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کو بہت زبردست الفاظ میں سراہا۔

مزید مختلف دینی کاموں کے حوالے سے کلام ہوا جس پر شخصیات نے بھرپور تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ میانوالی/سرگودھا ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)