سابق چیئرمین یوسی
سہجووال زبیر گھگ سے ملاقات، دعوتِ اسلامی کو 10 مرلہ پلاٹ وقف
لوگوں کو نیکی کی دعوت
دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں سابق
چیئرمین UC سہجووال زبیر
گھگ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر تحصیل نگران
حاجی محمد نعمان عطاری نے سابق چیئرمین سے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی
دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی نیز نگرانِ تحصیل نے انہیں اپنے
ڈیرے میں شخصیات اجتماع منعقد کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔
ایم پی اے نذیر احمد
چوہان کی والدہ کے ایصالِ ثواب میں ذمہ داران کی شرکت
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےپنجاب پاکستان کے شہر
لاہور میں ایم پی اے نذیر احمد چوہان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ہونے والی
قراٰن خوانی میں شرکت کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے نذیر چوہان اور اُن کے بیٹوں سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی
تلقین کی نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اُن کی والدہ کے لئے
ایصالِ ثواب اجتماع منعقد کرنے پر گفتگو کی۔
اس موقع پر مختلف شخصیات
سے ملاقات کا سلسلہ رہا جن میں ایم پی اے رمضان بھٹی، توصیف قریشی سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب، غلام
نبی طور سابقہ چیئرمین ، ایس ایچ او محمد
آصف ماڈل ٹاون اور ایس ایچ او ابوبکر تلہ
فلیٹ شامل تھے۔
بعدازاں ان شخصیات کو ذمہ
دار ان کی جانب سے مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل اور ماہنامہ فیضانِ
مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سبی میں محمد عمر جتوئی کے انتقال پر ورثا سے
رکن شوریٰ حاجی لقمان عطاری کی تعزیت
گزشتہ روز سبی بلوچستان میں دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید محمد لقمان عطاری و دیگر ذمہ داران کے
ہمراہ جبار بلوچ (ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ) کے
چچا اور محمد یونس جتوئی کے والد قبائلی رہنما محمد عمر جتوئی (مرحوم ) کے انتقال پر تعزیت و ملاقات کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
رکنِ شوریٰ نے مرحوم کے ورثا اور دیگر لواحقین
کو صبر کی تلقین کی اور نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس موقع پر دیگر قبائلی عمائدین، ڈپٹی کمشنر
کوہلو قربان علی مگسی اورحاجی امتیاز عطاری(کراچی)، مولانا عبدالسمیع
مدنی عطاری(کراچی ) ، ڈویژن نگران سبی حاجی غلام حیدر عطاری اور محمد
وقار عطاری، صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی بلوچستان بھی ساتھ تھے ۔ (رپورٹ
: محمد وقار عطاری ، صوبائی ذمہ دار فیضان قراٰن فاؤنڈیشن اصلاح برائے قیدیان
بلوچستان/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سبی بلوچستان
میں شعبہ فیضانِ قراٰن فاؤنڈیشن اصلاح برائے قیدیان اور ڈی جی رینج ذمہ داران کا
نگرانِ مجلس پاکستان حاجی محمد سلیم عطاری
نے مدنی مشورہ کیا۔
نگرانِ مجلس نے شعبے کی کارکردگی اور جدول کا
جائزہ لیتے ہوئے شعبہ جات کو خود کفیل کرنے ، رہا شدہ قیدیوں پر مزید انفرادی کوشش
کرنے کا ذہن دیا ، جبکہ ذمہ داران کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور تحائف
پیش کئے ۔(رپورٹ : محمد وقار عطاری
، صوبائی ذمہ دار فیضان قراٰن فاؤنڈیشن اصلاح برائے قیدیان بلوچستان/ کانٹینٹ:
محمد مصطفیٰ انیس)
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ داران کا گوجرانوالہ میں ڈی سی آفس کا دورہ
نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے گوجرانوالہ
میں ڈی سی آفس کا دورہ کیا جہاں مذکورہ شخصیات(ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنر جنرل شبیر بٹ،پی اے محمد رضوان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس خرم شہزاد بھٹی،پی
اے اور دیگر عملے) سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہار ِمسرت
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔
اس کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیت ایم پی اے چودھری
بصیرت چشتی نے اپنی ٹیم ممبران اور میڈیا نمائندگان کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرہ والا کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے
میں بریفنگ دی جس
پر چودھری بصیرت نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے بارے میں اچھے تاثرات دیئے۔ (رپورٹ: ضلع گوجرانوالہ کوآرڈینیٹر، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
گزشتہ
روز فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کمشنر فیصل آباد
شاہد نیاز سے ان کے آفس میں ملاقات کی ، دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش
کیا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔
اسکے
علاوہ پولیس لائن فیصل آباد میں ڈی ۔ایس۔
پی ہیڈکوارٹر ارشد علوی اور اے۔ایس۔آئی اشرف بھٹی سے ملاقات کی ، دورانِ ملاقات
دعوتِ اسلامی اور اسکی خدمات کا تعارف کروایا نیز مکتبۃ ُ المدینہ کی کتب و رسائل
تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو پولیٹن و ڈویژن
فیصل آباد /کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز سبی بلوچستان میں یکم دسمبر کو بخاری پارک میں ہونیوالے سنتوں بھرے اجتماع کے
انتظامات و سیکیورٹی معاملات سنبھالنے پر دعوت اسلامی کے ذمہ دارا سلامی بھائیوں
نے ایس۔ پی ۔سبی انجینئر محمد یوسف اور انکی پوری ٹیم سے ملاقات کی اور شکریہ ادا کیا۔
اس
موقع پر صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان محمد وقار
عطاری ،ڈویژن نگران سبی حاجی غلام حیدر عطاری ، ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری سمیت
ڈی ۔ایس ۔پی ۔ہیڈ کوارٹر، ایس ۔ایچ۔ او ۔سٹی، ایس ۔ایچ ۔او ۔صدر و دیگر پولیس
افسران بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:
محمد وقار عطاری، صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن
ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان /کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
پچھلے
دنوں خیبر پختونخواہ میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے منسٹر ریاض خان (وزیر
مواصلات و تعمیرات صوبہ خیبر پختونخواہ ) سے
ملاقات کی ، ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کا
تعارف پیش کرتے ہوئےضلع بونیر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے کاموں پر بریفنگ دی
اور شعبہ FGRF
کے تحت ہونے والے شجرکاری ایونٹ اور سیلاب زدگان کی امداد ی کاموں کے حوالے سے بھی
آگاہ کیا ۔(رپورٹ:
حمزہ منیر مدنی عطاری ، ڈسٹرکٹ نگران بونیر خیبر پختونخواہ /کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ
انیس)
گوجرہ
میں مدرسۃ المدینہ کے طلبہ نے چوہدری امجد علی وڑائچ کے قل خوانی میں شرکت کی
گزشتہ
روز گوجرہ میں ایم ۔ پی۔اے و سابق صوبائی وزیر بلال اصغر وڑائچ کے بھائی اور بیرسٹر
حسام علی وڑائچ و حارث علی وڑائچ کے والد صاحب سابق ایم ۔این ۔اے ۔چوہدری امجد علی وڑائچ (مرحوم)کے
قُل شریف کے موقع پر ان کے گھر پر قرآن خوانی کا اہتمام ہوا جس میں مدرسۃُ المدینہ
کے طلبۂ کرام نے شرکت کی اور ذمہ دار دعوتِ اسلامی نے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ
خوانی کی ۔
اس
موقع پر کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کاروباری افراد نے بھی شرکت کی
۔(کانٹینٹ:
محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز بلوچستان کے علاقے سبی میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی جہاں قبائلی رہنما حاجی محمد
اسحاق بنگلزئی ، واپڈا آفیسر حاجی محمد اسماعیل بنگلزئی ، غلام رسول بنگلزئی اور شبیر احمد بنگلزئی نے انکا والہانہ استقبال
کیااور ان سے ملاقاتیں کیں۔
اس
موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین قافلہ عطاری اور حاجی قاری
ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
06
دسمبر 2022 ء بروز منگل علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں دینی
کاموں کے سلسلے میں سید مقصود شاہ عطاری (زون نگران شعبہ رابطہ برائے
شخصیات ،دعوت اسلامی) نے خواجہ سلیم عطاری اور کامران غازی عطاری (ذمہ
داران شعبہ رابطہ برائے شخصیات، دعوتِ اسلامی)کے ہمراہ ملک
ندیم عباس (ایم۔پی۔اے)
اور
دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ
ملاقات دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
جوہر ٹاؤن وزٹ کرنےکی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃُ المدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: حافظ
احتشام الحق عطاری ، کارکردگی ذمہ
دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات /کانٹینٹ:
محمد مصطفیٰ انیس)
06دسمبر
2022ء بروز منگل پنجاب کے شہر میلسی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن (دعوتِ
اسلامی)کے
ذمہ دار فد اعلی عطاری کے ہمراہ سابق ایم۔ این۔ اے و چیئرمین قائمہ کمیٹی محمود
حیات خان ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں مختیار احمد ، سابق چیئر مین کرم پور
راؤذوالفقار معصومی و دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔
ذمہ
داران نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی اور مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ ملتان وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی نیز امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی تصانیف تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات
ڈسٹرکٹ وہاڑی ، دعوت اسلامی/کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)