کراچی سے آئے ہوئے بلوچستان کے دورے پر سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ بلال سلیم قادری سے سبی میں دعوتِ اسلامی بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد وقار عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ  ملاقات کی۔

ذمہ داران نے بلال سلیم قادری کو سبی آمد پر خوش آمدید کہا اور دعوتِ اسلامی کے تحت بلوچستان میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے معلومات دیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔آخر میں انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا شمارہ بھی تحفے میں پیش کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد اسحاق عطاری، مدرّس جامعۃُ المدینہ نثار احمد عطاری مدنی اور شعبہ FGRF ذمہ دار چاکر خان عطاری بھی ہمراہ تھے۔ (رپوٹ : محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)