24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں کوئٹہ میں قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت
حاجی میرُ اللہ بخش راہیجہ سے دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی
ذمہ دار محمد وقار عطاری اور کوئٹہ ٹاؤن نگران حاجی نورُالعین عطاری نے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا
اور دینی ماحول کو اپنانےکا ذہن دیا جس پر میرُ اللہ راہیجہ نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں انہیں مکتبۃ
ُالمدینہ کا مطبوعہ اصلاحی رسالہ تحفے میں
پیش کیا۔
(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)