24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ
روز اقبال ٹاؤن لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران
خواجہ سلیم عطاری اور کامران غازی عطاری نے شہباز دُرّانی (سابق نائب صدر لاہور PPP) سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں پر
تفصیلی تبادلۂ خیال کیا بالخصوص سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پر گفتگو ہوئی ، اسکے علاوہ
دعوتِ اسلامی کی مختلف اسلامک ایپس کا تعارف کرواتے ہوئے فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
وزٹ کی دعوت دی اور مکتبۃُ المدینہ کی
شائع کردہ کتب تحفے میں پیش کی ۔(رپورٹ: حافظ احتشام الحق عطاری ، کارکردگی ذمہ دار ،شعبہ رابطہ
برائے شخصیات ،علامہ اقبال ٹاؤن/زون،
ڈسٹرکٹ لاہور ڈویژن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)