1 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیضان
مدینہ سوساں ہفتہ وار اجتماع میں ایس ایس پی آپریشنزمحمد عبد اللہ کی شرکت
Sat, 24 Dec , 2022
1 year ago
گزشتہ
روز فیضانِ مدینہ سوساں میں دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ایس
۔ایس۔ پی آپریشنز فیصل آباد محمد عبد اللہ نے شرکت کی ، بعد اجتماع دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے محمد
عبد اللہ نے ملاقات بھی کی ۔
اسکے
علاوہ ذمہ داران نے محمد عبد اللہ کو فیضان آن لائن اکیڈمی اور مدنی چینل کی دوسری
برانچ دکھائی اور مدنی مذاکرہ کے لئے اپنا سوال ریکارڈ کروایا نیز مکتبۃُ المدینہ
کے اسٹال کا وزٹ کیا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔(رپورٹ:
کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)