پچھلے دنوں لاہور  میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ایم این اے، ایم پی اے، اعلیٰ فوجی افسران، اہم بیوروکریٹس، سیاسی اور تاجر کمیونٹی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

ایصالِ ثواب اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمداظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے شرکائے اجتماع کو ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپوٹ: محمد غلام یٰسین عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا لاہور قصور، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)